اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جسٹس منصور شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کے نوٹیفکیشن کیلئے درخواست دائر

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست وکیل ندیم شبلی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار نے درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بننا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں ، جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری متنازعہ بنا رہے ہیں۔

درخواست میں درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس آئین میں ترمیم کے لئے مطلوبہ ایم این ایز کی تعداد نہیں ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن ان کے حلف سے پہلے جاری ہو گیا تھا۔

آخر میں درخواست گزار  نے عدالت سے  استدعا کی کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ  تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے