اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس میں افسران کی کمی، آئی جی آفس میں اہم پوسٹیں خالی

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں افسران کی کمی ہو گئی، آئی جی آفس میں اہم پوسٹیں خالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 ایڈیشنل آئی جیز، 5 ڈی آئی جیز اور 6 اے آئی جیز کی اہم ترین پوسٹیں خالی پڑی ہیں، افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک افسر کو متعدد چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے۔

پالیسی بنانے والے افسران کی سیٹیں خالی ہونے سے دفتری امور التوا کا شکار ہیں، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی سیٹیں خالی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی لیگل، ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی سیٹ خالی ہے، ڈی آئی جی لاجسٹک اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کی سیٹیں بھی خالی پڑی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو افسران کی فراہمی کے لئے مراسلہ بھجوایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے