21 Sep 2024
(لاہور نیوز) تھانہ شالیمار پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ بچی اُم ہانیہ کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔
چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بچی کے اغواء کا معاملہ حل کیا گیا، انہوں نے بچی اور اسکے والدین سے ملاقات بھی کی۔
چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے بچی کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار ریحان انور اور انکی ٹیم کو شاباش دی، ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان نے پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔