اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کانسٹیبل رُباب ناز سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال پر دوسری بار برطرف

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) نوکری کی پروا کئے بغیر لیڈی پولیس اہلکار ٹک ٹاک کی دیوانی بن گئی۔

پابندی کے باوجود سوشل میڈیا کے استعمال پر کانسٹیبل رُباب کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، ڈِس مِس فرام سروس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کانسٹیبل رُباب ناز اس سے قبل بھی ایک برس تک محکمہ پولیس سے غیر حاضر رہیں جس وجہ سے انہیں پہلے بھی برخاست کیا گیا تھا۔

کانسٹیبل رباب ناز  نے نوکری کی بحالی کیلئے درخواست دی کہ وہ پڑھائی کے سلسلے میں کوریا میں تھی، لیڈی کانسٹیبل کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بحالی کے احکامات جاری کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے پنجاب پولیس کی پالیسی کے خلاف کوریا اور پاکستان میں سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال جاری رکھا، پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال نے لیڈی کانسٹیبل رباب ناز کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات کئی اور اہلکاروں نے بھی سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے