21 Sep 2024
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے 9 مئی کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
9 مئی کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس کی 12 سے 15 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،خصوصی ٹیموں کو مفرور ملزمان کے ناموں کی فہرستیں فراہم کر دی گئیں، پولیس ٹیمیں مفرور ملزمان کو گرفتار کر رہی ہیں۔
لاہور پولیس کی بھاری نفری شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہے، رات گئے تک پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا، پولیس نے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانوں میں بند کر دیا۔