اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ کہا گیا کہ ایف بی آر پلان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ایمانداری کے ساتھ کارکردگی دکھانے والے افسران اور عملے کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کو بہتر بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی شامل ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یہ پروگرام ایف بی آر کے افسران اور ماہرین نے چیئرمین کے ساتھ ملکر گزشتہ چالیس دن میں مرتب کیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات میں بہتری سے عوام کو سروسز کی فراہمی اور سوشل سیکٹر میں بہتری آئے گی، ایف بی آر کا انفورسمنٹ کا نظام بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایف بی آر کے انفورسمنٹ سسٹم کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

شہبازشریف نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اچھے ٹیکس دہندگان کو دعوت دیں اور ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر ان سے مشاورت کر کے تجاویز لی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے