اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں فساد برپا کرنا چاہتی ہے: عظمیٰ بخاری

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہورنیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جلسے کی آڑ میں ملک میں دہشتگردی اور فساد برپا کرنا چاہتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈپٹی کمشنر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، ان آڈیو کالز میں تحریک انصاف کے لوگ فساد برپا کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، "تحریک فساد" کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے، یہ لوگ جلسے کے نام پر ملک میں دہشت گردی اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کو سیاسی لبادہ اوڑھ کر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت نے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے روکا ہے نہ روکے گی، مولانا فضل الرحمن نے بھی پچھلے دنوں لاہور میں جلسہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے میں کیا ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے