اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت، معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی: مریم نواز

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پر 7 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں 77 اقدامات، 70 منصوبوں اور 7 پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28 اجلاس ہوئے، پنجاب میں عوام کی بھلائی کی 287 سکیموں پر غور ہوا۔

مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی کہ زراعت، موسمیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ترقیاتی سکیموں کے لیے 278 ارب روپے مختص کیے گئے، ترقیاتی سکیموں کے لیے 83 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جی آئی ایس میپنگ سے مانیٹرنگ کو متعارف کرایا جارہا ہے، منصوبوں پر پیشرفت وقت کے واضح تعین کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی۔

مریم نواز نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کروں گی، منصوبوں پرعمل درآمد کی رفتار اور معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے