اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی کی میٹنگ نہ بلانے پر جیل خانہ جات کے اعلیٰ حکام کو نوٹس

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہور نیوز) 2 ماہ تک ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی کی میٹنگ نہ بلانے پر جیل خانہ جات کے اعلیٰ حکام کو اظہار برہمی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی پریزن انسپکشن، اے آئی جی پریزن جوڈیشل، اے آئی جی پریزن ایس اینڈ ڈی کیلئے اظہار برہمی کا نوٹس جاری کیا۔ 

نوٹس میں کہا گیا متعلقہ افسران نے 2 ماہ سے ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں کیا، افسران کی غفلت کے باعث تعلیم مکمل کرنے والے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہوئی، فرض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی ناقابل قبول ہے۔

ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی رولز کے مطابق ہر ماہ تعلیم مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی کا فیصلہ ہوتا ہے، قید کے دوران میٹرک، انٹر، بی اے یا ایم اے کرنے والے اسیران کو 6 ماہ سے 10 ماہ سزا کی معافی ملتی ہے، دوران قید ترجمہ و حفظ القرآن مکمل کرنے والے اسیران کو 6 ماہ سے 2 سال سزا کی معافی ملتی ہے۔

اس کے علاوہ الیکٹریشن، موٹر بائینڈنگ، بیوٹیشن جیسے ٹیکنیکل کورسز کرنے والے اسیران کو 1 ماہ تک سزا کی معافی ملتی ہے۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے گزشتہ 5 سالوں میں 6 ہزار سے زائد قیدیوں کو تعلیم مکمل کرنے پر جیل سے رہائی ملی، متعلقہ افسران ہر ماہ اجلاس بلا کر تعلیم مکمل کرنے والے قیدیوں کی بروقت رہائی ممکن بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے