20 Sep 2024
(لاہور نیوز) زندہ برائلر کے نرخوں میں استحکام دیکھنے میں آ گیا۔
برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی کم ہو گئی، برائلر گوشت کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہ ہوئی، مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو مقرر ہے۔
ہول سیل زندہ برائلر کی قیمت 397 روپے کلو جبکہ پرچون بازار میں 411 روپے کلو مقرر ہے۔
ادھر انڈے بھی 306روپے درجن پر مستحکم رہے، مارکیٹ میں پیٹی 9 ہزار 60 روپے کی ہو گئی۔