اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیکر پنجاب اسمبلی کا بھی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط بھیجوا دیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر آزاد حیثیت سے منتخب ارکان کو سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع دیا، پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے یہ ارکان عام انتخابات کے بعد پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے خط میں کہا کہ عملی طور پر 12 جولائی کے اس فیصلے کے بعد ان ارکان کو ایک مرتبہ پھر جماعت کی تبدیلی کا موقع دیا گیا ہے، پارلیمان اس سے قبل الیکشن ترمیمی بل پاس کر چکی ہے، الیکشن ترمیمی ایکٹ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں بھی شامل ہو چکا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پارلیمان سے منظور ہونے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے بعد حالیہ فیصلے کا اطلاق سنگین صورتحال پیدا کر سکتا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم واضح کرتی ہے کہ سابقہ قانونی وضاحت کے بجائے مخصوص نشستوں پر نئی قانون سازی کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے