اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیکر کا ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے مخصوص نشستوں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بحیثیت سپیکر قومی اسمبلی پارلیمان کے تقدس اور خودمختاری کے اہم مسلئے پر بات کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی خودمختاری اور وقار کو برقرار رکھنے کیلئے پارلیمانی اصولوں پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے، ترمیمی الیکشن ایکٹ کے تحت کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا آزاد رکن اب پارٹی تبدیل نہیں کر سکتا۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کا اطلاق 2017 سے کیا گیا ہے، ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ پر عمل درامد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے