اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں گھروں کی تعداد بڑھائیں گے، مریم نواز

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں گھروں کی تعداد بڑھائیں گے۔

ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پروگرام میں گھروں کی تعداد بڑھا کر 5 لاکھ سے زائد کریں گے، پنجاب بھر میں روایتی میلے  بحال ہوں گے، ہر شہر میں خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے بھی بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب کو ہر شہر میں ڈولفن فورس قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ساہیوال میں کارڈیالوجی بلاک جلد فعال کرنے کا حکم دیدیا، پاکپتن میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پلان بھی طلب کر لیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے پچھلے 5 سال کی خرابیاں دور کر رہے ہیں، چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ میں پرائیویٹ ہسپتال اور سرجن بھی شامل کئے گئے ہیں، ہمت کارڈ پر ہر چار ماہ بعد 15 ہزار روپے ملیں گے۔

انہوں نے کہا بیواؤں اور غریب اقلیتی بھائیوں کیلئے منارٹی کارڈ بھی ایشو کریں گے، پنجاب بھر میں 600 سڑکوں کو بحال کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی کا کہنا تھا مسلم لیگ(ن) کاشتکاروں کی حقیقی ہمدرد اور خیر خواہ ہے، وزیراعلیٰ کے بہترین اقدامات کی بدولت مہنگائی کم ہو رہی ہے، پہلی مرتبہ عوام کے پیسے عوامی پراجیکٹس پر لگتا دیکھ رہے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کی سڑکیں بنانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے