اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان ، فواد چودھری کیخلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و کمشنر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، فواد چودھری اور عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل فیصل چودھری نے بتایا کہ آپ نے عمران خان کے خلاف کیس میں ویڈیو لنک کا آرڈر کیا تھا، فواد چودھری کا شو کاز کا جواب ہے، اس پر ممبر کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے جیل سے ویڈیو لنک حاضری کا آرڈر کیا، اس کا کوئی اثر ہوا؟ کیوں جیل حکام نے جواب نہیں دیا، ان سے پوچھا جائے۔

ممبر کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ اگر ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دے سکتے تو جیل سے جوابدہ کو بلا لیتے ہیں۔

اس پر فواد چودھری نے کہا کہ آپ خان صاحب کو بلانے کی دھمکی لگائیں، سب ٹھیک ہو جائے گا، ممبر کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ اگر کچھ نہیں ہوتا تو پھر ہم جیل سماعت کیلئے چلے جاتے ہیں جس پر فواد چودھری نے کہا کہ آج کیوں وہاں جائیں، ان کو بلائیں۔

بعد ازاں کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اگست 2022 میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزامات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے