(لاہور نیوز) ایف آئی اے کے متعدد افسروں کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے۔
چند دن پہلے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے تمام افسروں کو کلوز کر دیا گیا تھا، آفیسرز کو کلوز کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ کے آفس میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔
سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک اور اینٹی کرپشن سرکل کے سربراہ کی پوسٹنگ نہ ہو سکی، چھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، چھ انسپکٹرز اور چار سب انسپکٹرز کو پوسٹنگ دی گئی ہے، کلوز ہونے والوں کو ایف آئی اے کے دیگر سرکلز میں پوسٹنگ دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں نعیم اختر، زوار احمد، ذیشان کھوکھر، رانا محمد فیصل، زین العابدین اور وجاہت رفیق بیگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انسپکٹرز میں شاہذیب خان، غلام رسول، نعیم ساجد، احمر زاہد، وقار اعوان، اور عالم شیر شامل ہیں، سب انسپکٹرز میں علی عارف، شوذب مختار، سہیل سلامت، اور امتیاز نیازی بھی شامل ہیں۔