اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے اہلکار افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے پر گرفتار

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) غیر ملکی بالخصوص افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو گیا۔

ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے اہلکار انیق کو والد سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان نے 2020۔21 اور 22 میں افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے، ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے پاسپورٹ آفس سے ملوث 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر چکے ہیں، جن افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے انہوں نے ترکی سفر  کیا، ترکی حکومت نے ان افغان شہریوں سے جعلی پاسپورٹ برآمد کئے تھے۔

 مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے ملک کی بدنامی ہوئی، بلیو پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال سے سفارتی تعلقات پر بھی اثر پڑا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد اپنے ہی اہلکار کو گرفتار کر لیا، ملزم انیق پر دیگر ملزمان کو معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی ثابت ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے