اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں سے سرکاری اداروں، وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(حریم جدون) جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں اور وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہو گیا۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سرکاری اداروں کو محتاط رہنے کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ منظم جعل سازی ای میل مہم کے ذریعے متعدد سرکاری اداروں کے ای میل سسٹم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فشنگ ای میلز کے ذریعے دھوکہ دہی پر مبنی لنکس پر کلک کرنے سے سرکاری دستاویز کمپرومائز ہو سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لئے آئی پی ایڈریس اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، حملہ آور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لئے دھوکہ دہی والے ای میل ایڈریس استعمال کر رہے ہیں، ای میل میں منسلک پی ڈی ایف اور لنکس دستاویز جمع کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں، فشنگ لنکس کے ذریعے سرکاری ملازمین کے یوزر نام اور پاس ورڈ چرائے جا رہے ہیں۔

نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز اور ذیلی اداروں کو حملوں سے بچنے کے لئے سائبر سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کر دی اور کہا ہے کہ سرکاری ادارے، وزارتیں اور ان کے ذیلی ادارے اپنی ای میل سکیورٹی میں اضافہ کریں، سرکاری ادارے سرکاری دستاویز کی محفوظ ہینڈلنگ کریں، سرکاری ادارے تھریٹ انٹیلیجنس شیئر کریں تاکہ سائبر حملوں کی روک تھام کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے