اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست شہری مرزا واحد رفیق نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سکیورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے، پی ٹی آئی اپنے موقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔

دائر درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر جلسہ کرنا چاہ رہی ہے، جلسے میں پی ٹی آئی لیڈر شپ عدلیہ مخالف تقاریر کر سکتی ہے، پی ٹی آئی آئین میں دی گئی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی کو عدلیہ مخالف تقاریر سے روکنے اور انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے، بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے