اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے: مریم نواز

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔

’’انٹرنیشنل کلین اپ ڈے‘‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا ماحول کی حفاظت اور بقا کے لئے ناگزیر ہے، اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں اور پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماحول دوست پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ رورل ایریاز میں بھی صفائی کی جا رہی ہے، کچرے کی ری سائیکلنگ، شجرکاری اور پبلک مقامات کی صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صفائی کرا رہی ہے، شہریوں کو بھی ذمہ داری نبھانا ہوگی، اپنے شہروں، دیہات اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ماحول کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، صاف پاکستان ہی ایک صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے