اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

افغان طالبان حکومت نے انسداد پولیو مہم معطل کر دی

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) اقوام متحدہ نے کہا کہ افغان طالبان نے افغانستان میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم معطل کر دی ہے۔

انسداد پولیو مہم کی معطلی کی خبریں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع ہونے سے عین قبل جاری کی گئیں، تاہم اس معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور کابل میں طالبان کے زیر کنٹرول حکومت کا کوئی بھی اہلکار فوری طور پر اس معطلی پر تبصرے کے لئے دستیاب نہیں تھا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ وہ افغانستان میں حکومتی سطح پر گھر گھر ویکسی نیشن کی مہم ترک کردینے اور اس کے بجائے مساجد جیسی جگہوں پر حفاظتی ٹیکے لگوانے کے بارے میں بات چیت سے آگاہ ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے اس سال افغانستان میں پولیو کے 18 کیسز کی تصدیق کی ہے، جن میں سے دو کے علاوہ باقی تمام ملک کے جنوبی حصے میں سامنے آئے تھے، 2023ء کے مقابلے میں اس مرتبہ پولیو کے چھ اضافی کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او سے منسلک ڈاکٹر حامد جعفری نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا پولیو کے خاتمے کا اقدام افغانستان کے کچھ حصوں میں گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کی بجائے ویکسی نیشن کو دیگر مقامات پر منتقل کرنے کے بارے میں حالیہ پالیسی بات چیت سے آگاہ ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے