17 Sep 2024
(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کے لئے یکساں انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لئے مجموعی انعامی رقم 7.96 ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 225 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے والی ٹیم کو 2.34 جبکہ رنر اپ کو 1.17 ملین امریکی ڈالر دیئے جائیں گے، ایونٹ میں سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ گروپ میچز جیتنے پر ہر ٹیم کو 31 ہزار 154 امریکی ڈالر ملیں گے۔