اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سیف سٹی کے سکیورٹی انتظامات، جلوسوں کی مانیٹرنگ

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) عید میلادالنبیﷺ (12 ربیع الاول) کے موقع پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی محفل میلاد، جلوسوں اور ریلیوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

اس حوالے سے تمام ضروری مقامات پر اضافی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،  پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں، لاہور پولیس، ٹریفک پولیس و دیگر اداروں کے نمائندے سیف سٹی سینٹر میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

 12 ربیع الاول کی مناسبت سے سب سے بڑا جلوس نوری بلڈنگ ریلوے سٹیشن سے برآمد ہو کر داتا صاحب پہنچے گا، دہلی گیٹ سے برآمد ہونے والا جلوس بھی داتا حضور پہنچے گا، اسلام پورہ آخری مسجد اور شیلر چوک باغبانپورہ سے برآمد ہونے والے جلوس بھی داتا صاحب پہنچیں گے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق داتا صاحب سے برآمد ہونے والا جلوس مسجد رحمت اللعالمین بیٹری سٹاپ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا، ریڈیو ایف ایم 88.6 اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شہریوں کو آگاہ رکھا جا رہا ہے، شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے