(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ، لاہور پولیس کے 8ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ خواتین کی سکیورٹی اور چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں،جلوسوں کے روٹ کی سیف سٹیز کیمروں سےمسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جلوسوں کے روٹ میں آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔
شہر کی اہم شاہراہوں پر ڈولفن،پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت یقینی بنا رہی ہیں،جلوسوں کے روٹ سے ملحقہ راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شرکاء کو مقرر کردہ راستوں سے ہی جلوسوں و محافل میں داخلے کی اجازت ہوگی، شہری تحفظ یقینی بنانے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔