16 Sep 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان اور رؤف حسن کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے سماعت پر تحریک انصاف سے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں دلائل طلب کر لیے ہیں۔