اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے کو نوٹس جاری

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت میں وکیل سلمان صفدر  نے مؤقف اپنایا کہ 9 ستمبر کو احتساب عدالت نے کیس منتقلی کا آرڈر کیا تھا، 10 ستمبر کو پیش ہوئے تو سپیشل جج سینٹرل ایک ہفتے کے لئے چھٹی پر چلے گئے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کیس آج 16 ستمبر کیلئے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے پاس مقرر ہے، جج شاہ رخ ارجمند پہلے ہی عدت کیس میں کیس سننے سے ڈھائی ماہ بعد معذرت کر چکے ہیں۔

دوران سماعت عدالت میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ عدالت سپیشل جج سینٹرل کو جلد سماعت کر کے فیصلہ دینے کی ہدایت دے۔

سلمان صفدر  نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت قبل از گرفتاری پر نوٹس ہو چکے تھے پھر بھی گرفتاری ہو گئی، اب ضمانت بعد از گرفتاری کا معاملہ بھی اسی طرح لٹکا ہوا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت مؤخر کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے 18 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے