پنجاب گورنمنٹ
وفاقی کابینہ کا اجلاس پھر ملتوی، آئینی ترامیم آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان
16 Sep 2024
16 Sep 2024
(لاہور نیوز) حکومت نے وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس پھر ملتوی کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آج معمول کی کارروائی ہو گی، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا جائے گا، عدالتی اصلاحاتی پیکیج آج پیش نہیں کیا جا سکے گا۔