اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سٹالینز کو 126 رنز سے شکست، مارخورز نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں مسلسل دوسری کامیابی

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(لاہور نیوز)چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے چوتھے میچ میں مارخورز نے سٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی۔

فیصل آباد میں ہونیوالے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے چوتھے میچ میں مارخورز نے سٹالینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے مارخورز کی پوری ٹیم 45 اوورز میں 231 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

مارخورز کی جانب سے افتخار احمد 60 اور سلمان علی آغا 51رنز بنا کر نمایاں رہے، عبدالصمد نے 37، کپتان محمد رضوان نے 33، فخر زمان نے 20 اور کامران غلام نے 11 رنز بنائے۔

سٹالینز کی جانب سے جہانداد خان نے 4، مہران ممتاز نے 3 جبکہ محمد علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سٹالینز کی پوری ٹیم 24 ویں اوور میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بابر اعظم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، شان مسعود نے 19 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

مارخورز کی جانب سے زاہد محمود نے 5، سلمان آغا نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے