اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمائمہ ملک نے فیروز خان کو پاکستان کا 'امیتابھ' قرار دے دیا

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی اداکار فیروز خان کو پاکستان کا امیتابھ بچن اور سلمان خان قرار دے دیا۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں بھارتی صحافی فریدون کو بذریعہ ویڈیو کال انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی و اداکار فیروز خان سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک نے اپنے بھائی کی تعریفوں کو پل باندھتے ہوئے انہیں پاکستان کا امیتابھ بچن اور سلمان خان قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیروز خان کی اداکاری اور سٹائل کا انداز بہت منفرد اور جاندار ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ فیروز خان کا شمار پاکستان میں انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے جس طرح بالی ووڈ میں سلمان خان اور امیتابھ بچن کو بڑی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ میں تو ہمیشہ اپنے بھائی کو سلمان خان ہی کہتی ہوں کیونکہ ان کی بہت زیادہ فین فالووئنگ ہے، میں مستقبل میں بھائی کا طویل کیریئر دیکھ رہی ہوں اور وہ ضرور امیتابھ بچن کی طرح لیجنڈ بنیں گے۔دوسری جانب حمائمہ ملک کے اس موازنے پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے