اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام، بورڈ پر بھی کڑی تنقید

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹر باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے چیمپئنز ون ڈے کپ میں سٹالینز کے مینٹو ر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے ثبوت درکار ہیں تو میں فراہم کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے اعتراف خود کیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر ماضی میں ایک میچ ہارے تھے، جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے، پی سی بی نے کیسے انہیں مینٹور بنادیا۔

باسط علی نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابر اعظم کی بجائے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو کپتان بنانے پر بھی شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بابراعظم کی جیب سے حارث جیسے 10 کھلاڑی نکل سکتے ہیں، بابر کو حارث کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے