اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیوس کپ: پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ٹائی برابر

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(ویب ڈیسک) ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ٹائی کا پہلا دن ایک ایک سے برابر رہا۔

بارباڈوس میں برج ٹاؤن کے نیشنل ٹینس سنٹر میں کھیلے گئے پہلے سنگلز میں بارباڈوس کے ڈاریان کنگ نے پاکستان کے محمد شعیب کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔

ڈاریان کنگ نے سخت حریف ثابت ہوتے ہوئے 3-6 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سنگلز میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی عقیل خان نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے ٹائی برابر کر دی۔

عقیل کو پہلے سیٹ میں بارباڈوس کے کائپو مارشل کے ہاتھوں 4-6 سے شکست ہوئی لیکن اگلے دو سیٹس میں انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 1-6 اور 4-6 سے فتح سمیٹی۔

آج اتوار کے روز ٹائی کے اہم ڈبلز میچ میں پاکستان کی سب سے تجربہ کار جوڑی، عقیل خان اور اعصام الحق قریشی ان ایکشن ہوں گے،اس کے بعد محمد شعیب اور عقیل خان ریورس سنگلز کیلئے کورٹس میں اتریں گے جو اس ٹائی کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی ہو رہی ہے جس میں دونوں ٹیمیں ورلڈ گروپ ٹو کے پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے