اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈرامہ 'بسمل' کی معصومہ حقیقت میں بالکل معصوم نہیں: حریم فاروق

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ڈرامہ بسمل میں معصومہ کا کردار کرنے والی لڑکی کہیں سے بھی معصوم نہیں ہے۔

ان دنوں نجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل " بسمل " نشر ہو رہا ہے جس میں اداکارہ حریم فاروق ولن کے طور پر معصومہ نامہ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اپنے ڈرامے بسمل سے متعلق بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ جب مجھے مذکورہ ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی تب میں بطور پروڈیوسر مصروف تھی، میں نے ڈرامے کی مکمل کہانی پڑھے بغیر صرف کاسٹ میں نعمان اعجاز اور سویرا ندیم کو دیکھتے ہی کام کرنے کی حامی بھرلی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں ولن کا کردار دیا گیا، میں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ منفی کردار کو دل سے کروں گی لیکن جب میں نے کام شروع کیا تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس طرح کا کردار ہے۔

حریم فاروق نے مزید بتایا کہ ڈرامے میں میرا بطور ولن کردار اس طرح کا ہے کہ کسی کو جلدی سمجھ نہیں آئے گا، ڈرامے میں کردار کا نام بھی معصومہ رکھا گیا ہے لیکن درحقیقت وہ کہیں سے بھی معصوم دکھائی نہیں دیتی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل "بسمل" میں حریم فاروق نے غریب اور شاطر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے باس سے دولت کی خاطر شادی کرلیتی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے