اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذیابیطس بیماری جسم کے کس اہم حصے میں بیماری کی وجہ بن سکتی ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیا بیطس میں مبتلا افراد کو مسوڑھوں کا مرض لاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

محققین کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ذیا بیطس کے مریض جو خون کی چھوٹی شریانوں میں نقص آنے کی وجہ سے دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، ان کے مسوڑھوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق وہ افراد جو ڈائبیٹک ریٹینو پیتھی (ایسی بیماری جو پردہ بصارت کو نقصان پہنچاتی ہے اور نابینا ہونے کا سبب بن سکتی ہے) میں مبتلا تھے ان کے درمیانے یا شدید نوعیت کے مسوڑھوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات 21 فی صد زیادہ تھے۔

اسی طرح ڈائبیٹک نیوروپیتھی (ایک بیماری جو اعصاب کو متاثر کرتی ہے) میں مبتلا افراد کے مسوڑھوں کے شدید مرض میں مبتلا ہونے خطرات 36 فی صد زیادہ تھے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ افراد جو دونوں بیماریوں یعنی ڈائیبیٹک ریٹینو پیتھی اور نیورو پیتی میں مبتلا تھے ان کے درمیانے یا شدید مسوڑھوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات 51 فی صد زیادہ تھے۔واضح رہے کہ تحقیق کے لیے محققین نے 16 ہزار کے قریب ذیا بیطس کے مریضوں کا مطالعہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے