اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

والٹن روڈ منصوبے کو ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) والٹن روڈ منصوبے کو ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

شہر کی اہم شاہراہ اور بیس سے پچیس لاکھ آبادی کو منسلک کرنے والی والٹن روڈ کے اپ گریڈیشن منصوبے کا کام تیز کر دیا گیا ہے، سی بی ڈی پنجاب نے اسفالٹ مشینری سے سڑک پر اسفالٹ بچھانے کا عمل شروع کر دیا، 4.2 کلومیٹر والٹن روڈ پر اسفالٹ مکمل کرکے 30 ستمبر کو کھول دیا جائے گا۔

سی بی ڈی پنجاب نے کنٹریکٹر کو والٹن روڈ کی تعمیر اور نکاسی سسٹم کا کام 20 اکتوبر کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی، والٹن روڈ سے سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کیلئے سیوریج سسٹم مکمل کر لیا گیا، والٹن روڈ سے فیروز پور روڈ تک 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

گاڑیوں اور بائیکس کے یوٹرن کے لئے چھ پل تعمیر کئے گئے ہیں، والٹن روڈ پر ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لئے تھری لین کیرج وے تعمیر کی جا رہی ہے، ٹریفک روانی کو رکاوٹ سے بچانے کے لئے دونوں طرف 40 فٹ چوڑی سروس روڈ تعمیر کی جا رہی ہے۔

والٹن روڈ کو بارش کے دوران ڈوبنے سے بچانے اور سیوریج اوور فلو جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹرنک سیور اور اے ڈی اے نالے کی اپ گریڈیشن اور ری ماڈلنگ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے