اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دیدی

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو ایونٹ میں پہلی شکست، بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سےشکست دے دی۔

بھارت نے گروپ سٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو ہرایا، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم  نے سکور کیا۔

میچ کے دوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

پاکستان ٹیم نے 5 میچز میں سے 2 میں ڈرا کیا اور 2 میں کامیابی سمیٹی ہے، 4 میچز میں قومی ٹیم نے 11 گول کئے اور اس کے خلاف مخالفین نے 5 گول کئے۔

ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے