14 Sep 2024
(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے جشن عیدمیلادالنبیؐ پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی، شر پسندوں، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،صوبہ بھرمیں1581محافل اور2467جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے55ہزار سے زائد افسران واہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ۔
شہرمیں عید میلاد النبیؐ پر 255 جلوس اور 225 سے زائد محافل میلاد منعقد ہونگی، شہرمیں10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور والنٹیرز سکیورٹی فرائض سر انجام دینگے، حساس شہروں میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے محافل و ریلیوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔