اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی : ناقابل شکست پاکستان اور بھارت کا آج ٹاکرا

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں۔

بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے ۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم نے 4 میچز میں 19 گول کئے اور اس کے خلاف مخالف ٹیمیں 4 میچوں میں صرف 3 گول کر پائیں۔

دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان ٹیم بھی اب تک کوئی میچ نہیں ہاری چار میچز میں دو ڈرا کھیلے دو میں کامیابی سمیٹی چار میچز میں 11 گول کئے اور پاکستان کیخلاف مخالفین نے 5 گول کیے۔

ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر پونے ایک بجے شروع ہوگا، اس قبل ملائیشیا-کوریا اور جاپان-چین کے مدمقابل ہوگا۔

ایونٹ کے راؤنڈ میچز آج مکمل ہوجائیں گے اور دیگر دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے