(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر ور سٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ہسپتال میں شوہر اور بیٹیوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
سینئر اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہسپتال میں زیرِ علاج شوہر کے کمرے سے وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہیں اپنی شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وی لاگ میں شگفتہ اعجاز اور ان کے شوہر یحییٰ کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی ایمان ہسپتال میں کیک لائیں جو انہوں نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر کاٹا۔
اس کے ساتھ ہی وی لاگ کے اگلے حصے میں سینئر اداکارہ نے نجی ہسپتال کی ناکافی سہولتوں پر شکوہ بھی کیا اور مداحوں سے شوہر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے یحییٰ کے بارے میں کوئی اچھی خبر نہیں دی، ہسپتال سے گھر آنے کے بعد بھی شوہر کی طبیعت ناساز ہے۔
واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا ہیں اور نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، یہ ان دونوں کی دوسری شادی ہے اور ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں۔