اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کو دیئے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی ) نے گزشتہ 5 سال کے دوران مختلف فیڈریشنز کو دیئے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے مالی سال 2019/20 سے لے کر مالی سال 2023/24 تک کے فنڈز کی تفصیلات جاری کیں جس کے مطابق مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو ایک ارب سے زائد کے فنڈز دیئے گئے،بورڈ سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشتہ 2 سال میں دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023/24 میں مختلف فیڈریشنز اور کھلاڑیوں میں 50 کروڑ سے زائد، 2022/23 کے دوران 42 کروڑ سے زائد، 2020/21 میں سوا 4 کروڑ ، 2021/22 میں فیڈریشنز کو 6 کروڑ 95 لاکھ اور 2019/20 میں ڈھائی کروڑ جاری کئے گئے۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ کی دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ بورڈ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5 سال میں 10 کروڑ 36 لاکھ اور پچھلے مالی سال 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد جبکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 10 کروڑ سے زائد دیئے گئے، مالی سال 2023/24 میں والی بال فیڈریشن کو 10 کروڑ کی گرانٹ جاری کی گئی جب کہ گزشتہ 5 سال میں والی بال فیڈریشن کو ساڑھے 11 کروڑ سے زائد فنڈز ملے۔

اس کے علاوہ پی ایس بی نے ایتھلیٹ فیڈریشن پاکستان کو مالی سال 2023/24 میں 7 کروڑ ، نیٹ بال فیڈریشن کو 5 سال میں 7 کروڑ اور نیٹ بال فیڈریشن کو پچھلے 2  سال میں ساڑھے 6 کروڑ اور ٹینس فیڈریشن کو 4 کروڑ 86 لاکھ روپے کی فنڈنگ دی۔

اسکواش فیڈریشن کو گزشتہ 5 سال کے دوران 5 کروڑ ، رائفل ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ 65 لاکھ، باکسنگ فیڈریشن کو 3 لاکھ، پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کو پچھلے5 سال میں 2 کروڑ 47 لاکھ اور سائیکلنگ فیڈریشن کو پونے 4 کروڑ کے لگ بھگ فنڈز ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے