اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے ملک کو نقصان پہنچایا: مریم نواز

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزراء، پارلیمانی اور انتظامی سیکرٹریز  نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں  نے محکمانہ میٹنگ میں متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کو بھی مدعو کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی اور 40 سالہ ترقی کو 4 سال میں تباہ و برباد کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی سے آگے بڑھتے، ان کی وزارت اعلیٰ کے دور میں جو محنت ہوئی، وہ چند سال میں تباہ کردی گئی ، اب ہم  نے محنت کی ہے لیکن چھ ماہ میں مثالی بہتری کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کے لئے کبھی چھٹی نہیں کی، 5 سال میں کوئی اتنی سکیمیں نہیں لا سکتا جو 6 ماہ میں ہم کر چکے ہیں، ہماری سکیمیں کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے پہلے پرائس کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچے جا رہا ہے، آٹا، دودھ اور ضروری اشیاء کے نرخ اب بھی کم ہیں، باقی صوبوں کا حال آپ جانتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے