10 Sep 2024
(لاہور نیوز) انسداد دِہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 7 رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اسلام آباد کے اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شیرافضل مروت، عامرڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ، شیخ وقاص اور شعیب شاہین کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ملزمان کو 18 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔