10 Sep 2024
(لاہور نیوز) خاتون کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کیا، ملزم غلام عباس کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔
ملزم گزشتہ 5 سال سے گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2019 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم خاتون کے اغواء میں ملوث تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔