10 Sep 2024
(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے،سندر پولیس نے 2رکنی موٹر سائیکل چور و جھپٹا گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف اور عظیم شامل ہیں،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں ۔ملزمان کے قبضہ سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکل، طلائی زیورات اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی ۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول ناجائز اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔