اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔

پرویز الہٰی بیماری اور ہسپتال داخل ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے ان کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

دوران سماعت وکلا نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نیب گواہان کے بیانات کی نقول نہیں دی جا رہیں، ملزمان کو نیب انکوائری کے گواہان کے بیانات کی نقول دی جائیں۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو نیب انکوائری کے گواہان کے بیانات کی نقول نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت تک ملزمان کو ضروری دستاویزات نہ دیں تو ریفرنس واپس بھجوا دوں گا جس پر پراسیکیوٹر  نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سماعت تک نیب کاپیاں دے گا یا معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا۔

بعدازاں عدالت نے پرویز الہٰی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے