جرم وانصاف
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس: یوسف رضا گیلانی نے نیب اورعدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا
10 Sep 2024
10 Sep 2024
(لاہور نیوز) توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں صدرمملکت آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا ۔
وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا۔
احتساب عدالت کے جج عابد سجاد نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ، نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں؟ ۔
احتساب عدالت دائرہ اختیار کی درخواست پر 26 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی گئی۔