اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس :عدالت نے ایف آئی اے کوتفتیش مکمل کرنے کی مہلت دیدی

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

دوران سماعت وکیل وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ پانچ رکنی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، اسد باجوہ ودیگر ملزمان کے ورانٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں ، بنک اکاؤنٹس سیل کیے جارہے ہیں ، ڈی ڈی آر کے مطابق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں چھاپہ مارا گیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ لاہور میں دو چھاپے مارے گئے ہیں ، ٹیمیں دن رات محنت کررہی ہیں کے پی ہاؤس میں چھاپہ مارا گیا ہے جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ آپ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ادارے ملزمان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلک جاوید پرسوں کے اسلام آباد جلسے میں موجود تھیں وہ ویڈیو بنا بنا کر ایکس پر پوسٹ کررہی تھی ایف آئی اے والے اگر گرفتار کرنا چاہتے تو وہاں سے گرفتار کرسکتے تھے عدالتی کارروائی کےبعد فلک جاوید نے جو اس کورٹ کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا ، پھر اس کے بعد ری پوسٹ ہوئے اور عدالتی کے بارے میں کمنٹس بہت عجیب تھے ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ ہماری سوسائٹی میں یہ ایشو ہے، ہماری باتوں سے پتہ چل جاتا ہے ہم کتنے پڑھے لکھے ہیں، ہمیں جس سے نفرت ہے اس مرد اور عورت کے بارے میں ویڈیو بناتے ہیں ، یہ ہمارا المیہ بن چکا ہے ہم پھر تفتیش نہیں کرتے کہ یہ سچ ہے یا جھوٹ بس شروع ہو جاتے ہیں ۔

عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے