اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خیبرپختونخوا ہاؤس دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے: عظمیٰ بخاری

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اس وقت دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دھمکیاں دیتے ہیں، انہوں نے دہشت گردوں والی زبان استعمال کی، ریاست کے خلاف ایسی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا بھی ہمارا صوبہ ہے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے، خیبرپختونخوا ہاؤس کو چلانے والوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہو گی۔

گزشتہ روز دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور غنڈہ، موالی والی زبان استعمال کر رہے ہیں، ایسی گفتگو بانی پی ٹی آئی بھی کرتے تھے، پنجاب پولیس نشئیوں کے نشے بڑے اچھے طریقے سے اتارنا جانتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں پنجاب سے جانے والوں کی تعداد بہت کم تھی، پنجاب میں ان کو جلسے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، جلسے کی اجازت مانگیں گے تو وزیر اعلیٰ پنجاب معاملے کو دیکھیں گی۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ان کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی، علی امین گنڈا پور نے ایسی بات پہلی دفعہ نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے