(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔
اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹرینز کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیر اعظم نے حکومتی امور میں تعاون پر اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹرینز سے اظہار تشکر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رواں سال اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک و قوم کےلیے بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔
محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا جس کے نیتجے میں مہنگائی میں کمی کی ابتدا بھی ہوئی ہے۔