اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق کرکٹر یاسر عرفات نے پی سی بی کو سرکس سے تشبیہ دے دی

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر یاسر عرفات نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سرکس سے تشبیہ دیدی۔

تفصیلات کےمطابق سابق کرکٹر یاسر عرفات نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ڈومیسٹک چیمپئنز ون ڈے کپ کی شیڈولنگ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 12 سے 19 ستمبر تک ایونٹ منعقد کروا رہے ہیں پھر انگلینڈکیخلاف 7 اکتوبر سے سیریز کا آغاز ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے گرے ایریاز کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے، فٹنس کے مسائل، تکنیک کے مسائل اور پچز۔ آج میں نے سنا ہے کہ جیسن گلیسپی اور ہائی پرفارمنس کوچ آسٹریلیا واپس جا رہے ہیں، پھر آپ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ کروارہے ہیں۔ یہ فیصلے مجھے سمجھ نہیں آتے! پاکستان کرکٹ بورڈ ایک سرکس ہے اور یہاں بہت سے جوکر ہیں۔

یاسر عرفان نے پاکستانی پلئیرز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنے پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے شان مسعود بتائیں 1.5 سال سے فرسٹ کلاس میچز میں حصہ کیوں نہیں لیا۔انہوں نے کہا مجھے سمجھائیں آپکے پاس اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہے لیکن آپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں منعقد کروارہے ہیں کوئی لاجک ہے، یہ ایک مذاق لگ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے