اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

معین علی کا اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(لاہور نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب انہوں نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، انہوں نے یہ فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے زیر غور نہ لانے کے بعد کیا۔

برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں معین علی نے کہا کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے، اس کا مجھے بتایا گیا ہے۔

انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں، میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔

واضح رہے کہ معین علی نے انٹرنیشنل کیریئر میں 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے