اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنائے جانے کا امکان

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کیلئے کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتانی سمیت دیگر فیصلوں کے لیے 22 ستمبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی، وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن، ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سمیت دیگر تمام کوچز اور بورڈ آفیشلز شریک ہوں گے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کوچز سے کپتان کی تبدیلی سے متعلق مشاورت ہوگی اور ان کی تجاویز کی روشنی میں قومی ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کی کپتانی سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی حتمی فیصلہ کوچز، مینٹورز اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے